انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کا اورنگزیب فاروقی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

    انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کا اورنگزیب فاروقی کے والد کی وفات پر اظہار ...

  



لاہور (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے اہل سنت والجماعت پاکستان کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی متقی، پرہیزگار اور نیک سیرت انسان تھے ان کی تمام زندگی دین اسلام کی اشاعت اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں گذری انہوں نے کہا کہ وہ علامہ اورنگزیب فاروقی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...