مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہیں،طلعت نصیر پاشا

  مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہیں،طلعت نصیر پاشا

  



لاہور( لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ کیمپس میں کرسمس کے حوالے سے مسیحی ملازمین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ایک تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز) نے کہا کہ کرسمس کے اس مبارک موقع پر ہم اپنے مسیحی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی وطن عزیز کے لئے بے مثال خدمات ہیں، جن کی ہمیں بھرپور قدر کرنی چاہیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے مسیحی ملازمین میں کرسمس تحائف تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر مسیحی ملازمین نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ان کی سرپرستی میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن اپنے مسیحی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی طور پر کوشاں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1