مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے،اشرف بھٹی

    مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے عوام کا چولہا ٹھنڈ پڑا ہے اور حکومت اس پر مزید گیس بم بھی گرا رہی ہے اور اس کے باوجود گھروں میں گیس بھی نہیں آرہی ہے جوکہ عوام پر کسی بھی بڑے عذاب سے کم نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹو شہید کی برسی کی تیاریوں کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصا ف کی حکومت نہ تو گھر بنا سکتی ہے اور نہ ہی عوام کو روز گار دے سکتی ہے،ان سے خیر کی توقع رکھنا دیوانے کا خواب ہے ملک میں ترقی صرف دعووں کی حد تک ہے،عملی طور پر عوام پرطرح سے مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سالوں میں انہوں نے عوام کو کبھی مرغیاں پالو، کبھی کٹے وچھے پالو تو لنگر خانو ں اور پناہ گاہوں کے چکروں پر ہی لگائے رکھا ہے ان کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا انہوں نوجوانو ں کو نو کر یوں کی بجائے لنگر خانوں کی لا ئینوں میں کھڑا کر دیا ہے جو حکومتی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت کی کارکر دگی صر ف مخا لفین کیخلاف انتقامی کاروائیو ں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے سرکاری خزانہ پر لنگر خانے اور پناہ گاہ منصو بہ بو جھ بن چکا ہے حکومت عوام سے دعا ئیں لینے کی بجائے بدعا ئیں لے رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...