اتوار اور ماڈل بازار عوا م کو ریلیف نہ دے سکے،جواد احمد

  اتوار اور ماڈل بازار عوا م کو ریلیف نہ دے سکے،جواد احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن آج تک کسی بھی حکومت نے قومی منصوبہ بندی میں زراعت کواس کاجائزمقام نہیں دیا، اتوارو ماڈل بازار شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام رہے،بازاروں میں حسب معمول کئی سبزیوں کی قیمتیں 100روپے سے نیچے نہ آسکیں، شہر میں ہر طرف کچرے کے ڈھیر بزدار حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہیں پنجاب اسمبلی میں روز اپوزیشن پر غصہ نکالنے والے وزراء لاہور کی سڑکوں پر نکل کر دیکھیں،۔

کشمیر میں بدترین کرفیو اور فوجی محاصرے کو 140 دن گزر گئے ہیں مگرکشمیریوں کی چیخ و پکار کاحکمرانوں پر کوئی اثر نہیں ہورہا،گیس ٹیرف میں مجوزہ اضافے کی صورت میں فی بوری یوریا کی قیمت میں یکدم600روپے، سی این جی کی فی کلوگرام قیمت24روپے کے اضافے ہوگیا ہے جس سے مہنگائی کی نئی فضا جنم لے رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...