سندھ ہائیکورٹ، خورشید شاہ کی  رہائی کا حکم 16جنوری تک معطل

  سندھ ہائیکورٹ، خورشید شاہ کی  رہائی کا حکم 16جنوری تک معطل

  



سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ سکھر نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی رہائی کا حکم 16 جنوری تک معطل کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جج جسٹس نعمت اللہ اور جسٹس خادم حسین پر مشتمل ڈبل بینچ نے نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے نیب عدالت کے حکم کیخلاف درخواست کی سماعت کی، خورشید شاہ کی جانب سے ان کے وکیل مکیش کمار کی سربراہی میں وکلاء کا پینل اور نیب پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر سماعت 16 جنوری 2020 تک ملتوی کر دی۔

خورشید شاہ رہائی

مزید : صفحہ اول


loading...