ن لیگ، پی پی کیخلاف فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی اجلاس بغیر نتیجہ ختم

  ن لیگ، پی پی کیخلاف فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی اجلاس بغیر نتیجہ ختم

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے  الیکشن کمیشن کی  اسکروٹنی کمیٹی کے  اجلاس  میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ کے الزامات پر درخواست گزار سے ثبوت مانگنے سے متعلق درخواست کمیٹی میں جمع کرا دی، دونوں جماعتوں کے کیسز پر اسکروٹنی کمیٹی کا آئندہ اجلاس  9جنوری کو ہوگا۔پیر کو الیکشن کمیشن  میں مسلم (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیئے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق  (ن)لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس  بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔ ن لیگ کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، سکروٹنی کمیٹی نے (ن) لیگ کے وکیل کو 9 جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا۔(ن) لیگ کے بعد پیپلزپارٹی  کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے  بھی اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، پاکستان پیپلز پارٹی کے آڈیٹر  اعجاز راٹھور کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے فارن فنڈنگ ک

مزید : صفحہ اول


loading...