پاکستان سرمایہ کار ی کے لئے آئیڈیل ترین ملک ہے

پاکستان سرمایہ کار ی کے لئے آئیڈیل ترین ملک ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین کے کے نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا آئیڈیل ترین ملک ہے اور بزنس مینوں اور سرمایہ کاروں کے لئے ہر لحاظ سے پر امن ہے جہاں تحفظ کے ساتھ سرمایہ کاری کے وسع تر،بے شمار اور لامحدود مواقع موجودہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے بارے میں یہ گمان کیا جاتا تھا کہ یہ ایک پر امن ملک نہیں ہے،یہ صرف منفی قوتوں کا پراپگنڈہ تھا،پاکستان میں حالات ہر لحاظ سے کاروباری دوست ہیں،منفی عناصر کے جانب سے جتنا بھی افوائیں پھیلائی جاتی رہیں ہیں ان سب کو ناکام بنا دیا گیا ہے،پاکستان میں اس وقت بے شمار پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں جن کی تکمیل کے بعد پاکستان مزید ترقی کی منازل کر طے کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1