لاہور میں کچرا اٹھانے والی کمپنیوں   نے عدم ادائیگی پرکام بند کر دیا

       لاہور میں کچرا اٹھانے والی کمپنیوں   نے عدم ادائیگی پرکام بند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور  (مانیٹر نگ ڈیسک) لاہور میں کچرا اٹھانے والی کمپنیوں نے عدم ادائیگی پر کچرا اٹھانے سے انکار کر دیا۔ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے صفائی آپریشن جاری ہے، جلد شہر کو صاف کر دیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کا دعویٰ تاحال پورا نہیں ہوا ہے۔ شہر میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر اٹھانے کے لئے وسائل کم پڑ گئے۔دھرم پورہ، گڑھی شاہو، سٹیشن اور میکلورڈ روڈ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں اس وقت صفائی کا شدید بحران ہے۔ تجارتی شاہراہ پر بھی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔ بدبو اور تعفن اٹھنے سے شہری بیزار ہیں اور سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔شہر میں جگہ جگہ پر گندگی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتی انتظامیہ کیا کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کہتے ہیں کہ کنٹریکٹرز کی وجہ سے کچھ مسائل ا?ئے جبکہ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چودھری کا کہنا تھا کہ شہر میں گندگی پھیلنے کا ذمہ دار کوئی نہیں، سسٹم کا مسئلہ ہے۔
 عدم ادائیگی

مزید :

صفحہ اول -