پاکستان اولیاء کرام کے فیضان کا سرچشمہ ہے،مجاہد عبدالرسول

    پاکستان اولیاء کرام کے فیضان کا سرچشمہ ہے،مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اولیا کرام کے فیضان کا سرچشمہ ہے، اولیا کرام نے خدمت انسانیت اور علم کے فروغ سے دین پھیلایا ان کا کردار ہمارے لے بھلائی کا راستہ ہے،علما و مشائخ نے لاکھوں افراد کو قائداعظم کے نظریہ سے جوڑا ہندو کی سازشوں کو بے نقاب کیا۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے گجرا ت سے آئے علما ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ علما ء اکرام نے انہیں پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور اپنے تعا ؤن کی مکمل یقین دہانی کرائی

۔ مجاہد عبدالر سو ل خان نے علماء کے تعاؤن کا شکر یہ ادا کیااور کہاکہ مسلک اہلسنت کی خد مت کر نا میں اپنی سعاد ت سمجھتا ہو ں سنی تحریک کا کو ئی بھی کارکن ہمارے پا س آ ئے گا تو اس سے ہر طرح تعا ؤ ن کر یں گے اور کارکنان کے مسا ئل کوحل کرانے کیلئے آخری حد تک جا ئیں گے۔