وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 

     وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو  طلب کرلیا،  اجلاس  میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ دوا وں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے فروخت کے تعین کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔اجلاس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر رکن کی تعیناتی اور فرسٹ ویمن بینک اورایگزیم بینک کیسی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ اسپورٹس بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی، بورڈ کی تشکیل نو اور قانون میں ترمیم، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن اور اراکین کی تقرری کی منظوری دے گی۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ایل او سی کے قریب بسنے والوں کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت خصوصی ریلیف کی منظوری سمیت کراچی پورٹ ٹرسٹ کیجی ایم آپریشنز کی پاک بحریہ سے ڈیپوٹیشن کا معاملہ زیرغور آئے گا۔نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

  وفاقی کابینہ

مزید : صفحہ اول


loading...