سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کی رہائشگاہ پر ختم غوث پاک

  سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کی رہائشگاہ پر ختم غوث پاک

  



ہور(سٹی رپورٹر)سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی مجتبیٰ شجاع الرحمن کی رہائش گاہ پر سالانہ ختم پاک بڑی گیارہویں شریف حضرت شیخ سیدعبدالقادر جیلانی و محبوب سبحانیؒ و محفل میلاد مصطفیٰ ؐ کا انعقاد کیا گیا۔ دربارحضرت سید عبدا لقادر جیلانی غوث اعظم کے سجادہ نشین الشیخ السید ہاشم الدین عبد القادرمنصورالدین الگیلانی القادری البغدادی مہمان خصوصی تھے۔ محفل میلادؐ قرآن خوانی اور ختم شریف کے بعدالشیخ السید ہاشم الدین عبد القادرمنصورالدین الگیلانی القادری البغدادی نے دعا کرائی،جس میں پاکستان کی سلامتی اور لوگوں کی بھلائی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں. تقریب میں میاں مجتبی شجاع الرحمن. میاں احمد شجاع الرحمن، میاں اسد شجاع الرحمن کے علاوہ لاہور کی ممتاز سیاسی،سماجی،علماء کرام،مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...