ایل پی جی کی پانچ غیر قانونی دکانیں سیل،ایک دکاندار گرفتار

ایل پی جی کی پانچ غیر قانونی دکانیں سیل،ایک دکاندار گرفتار

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کاروائی اے سی سٹی تبریز مری نے کی۔05 دکانوں کو سیل جبکہ 01 شخص کو موقع پر گرفتار کروایا گیا۔کاروائیاں کارپوریشن چوک، بند روڈ اور آؤٹ فال پر کی گئیں ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1