مہنگائی ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کا نتیجہ ہے،شمسہ علی

مہنگائی ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کا نتیجہ ہے،شمسہ علی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ آج کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور اس کی حکومت نہیں بلکہ یہ ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے خزانے کو بری طرح لوٹا اور پاکستان کو برباد کیا۔ منی لانڈرنگ کی اور پیسہ باہر لے گئے اور واپس کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ اپوزیشن ہمیں مہنگائی کے تانے نہ دیں بلکہ اپنی حکومت کو یاد کریں کہ وہ خود کیا کرتے رہے ہیں۔ مہنگائی ہر دور میں رہی، ماضی کے مقابلے میں مہنگائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف وزیراعظم سے دشمنی ہے تو یاد رکھیں کہ وزیراعظم اپنی مدت پوری کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...