23منافع خور پکڑے گئے

    23منافع خور پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 274 مقامات کو چیک کیا گیااور60 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور77 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور23 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ06 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔