جناح رفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کتاب کی تقریب رونمائی

جناح رفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کتاب کی تقریب رونمائی

  



 لاہور(پ ر)قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 144ویں یومِ ولادت کی مناسبت سے جناح رفیع فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام حالیہ شائع شدہ کتاب ”جناح اینڈ رفیع بٹ کنٹری بیوشن ٹو پاکستانز اکانومی“ کی تقریبِ رونمائی الحمراء ہال لاہور میں کل 3بجے منعقد ہو رہی ہے۔ اس تقریب میں چیئرمین جناح رفیع فاؤنڈیشن امتیاز رفیع بٹ، مصنفہ ڈاکٹر نورین طلحہ، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد،سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری، معروف صحافی ہارون الرشید، سابق وزیرِ خارجہ سردار آصف احمد علی، معروف دانشور و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر رسول بخش رئیس،سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان،سینئر تجزیہ کار ایاز امیر اور عارف نظامی اظہارِ خیال کریں گے۔ ڈاکٹر نورین طلحہ جو نیشنل انسٹیٹوٹ آف پاکستان سٹڈیز قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی چیئر پرسن ہیں ان کی تحریر کردہ اس کتاب میں آزادی سے پیشتر مسلمانوں کی معاشی حالت اور قائدِ اعظم کی پاکستان کے لیے معاشی پیش بندیوں سمیت رفیع بٹ کے کردار کو بھی زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ اس موضوع پر اب تک لکھی جانے والی یہ پہلی اورمنفرد کتاب ہے۔ قائدِ اعظم کی معاشی پلاننگ اور اس حوالے سے اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کے حوالے سے اس کتاب میں تاریخی حقائق کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ولادت کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1