قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے انجام کو پہنچ رہے ہیں: فردوس عاشق

قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے انجام کو پہنچ رہے ہیں: فردوس عاشق

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو قوم خوب جانتی ہے،کوئی جھوٹا پروپیگنڈا انہیں اب گمراہ نہیں کرسکتاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہلیگی ترجمانوں کی جانب سے کرپشن کا جھوٹ اورپھر ڈھٹائی کے ساتھ دفاع کرنا باعث شرمناک ہے،لیگی قیادت کے اعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو طاقتوروں کے چنگل سے آزاد کر کے با اختیار بنایا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ قانون ان سے بالا تر کیسے ہو گیا؟فارن فنڈنگ کا واویلا وہ مچا رہے ہیں جو آل اولاد اور فارن اکاؤنٹس سمیت بیرون ملک مقیم ہیں،خود الیکشن کمیشن میں تاریخیں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال ابھی تک مراد سعید کے پانچ سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں،نیب کو کیا جواب دیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد کا علم پوری قوت سے بلند کیے ہوئے ہیں۔ ایک دوسر ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امتیازی شہریت کے متنازعہ قانون نے مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی تصدیق کر دی، دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندو توا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے جبکہ عمران خان کے نئے پاکستان میں اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں، آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں امتیازی امور متعصبانہ شہریت کے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، بھارتی شہر میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ مودی اپنی بدنیتی، بدفطرتی اور چالاکی سے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبر سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے عوام نے مودی کو نفرت کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مہینوں سے کرفیو نافذ  ہے، کشمیری مسلمانوں کی زندگیوں پر موت کے پہرے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان 

مزید : صفحہ اول


loading...