عالمی برادری بھارتی تشدد سے غلام بھٹ کی ہلاکت کانوٹس لے،اعجازچودھری

  عالمی برادری بھارتی تشدد سے غلام بھٹ کی ہلاکت کانوٹس لے،اعجازچودھری

  



لاہور(پ ر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے اسیر کشمیری حریت رہنماء غلام محمدبھٹ کی بھارتی جیل آلہ آبادمیں پولیس تشدد سے ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، بھارتی تشدد سے غلام محمد بھٹ کی ہلاکت کے واقعہ کا عالمی برادری فوری نوٹس لے اور فوری تحقیقات کروائی جائے،مودی فاشسٹ حکومت خطے کاامن تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے، مودی کے مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں،بارڈر پر بھارتی فوج نے میزائل نصب کرنے سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کی بجائے آگے بڑھ کر اپنا رول ادا کرے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف غلام محمد بھٹ کو کشمیرکی آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے اور شہید کے خاندان کے اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں، بھارتی فوج اور پولیس کے تشدد سے لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں،غلام محمد بھٹ نے بھارت کے ظلم وجبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انشاء اللہ جلد کشمیرکی آزادی کاسورج طلوع ہوگا، اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہناتھاکہ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام غلام محمد بھٹ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے، بھارت کشمیریوں پر بدترین تشدد کررہا ہے اور وادی کشمیر میں کئی ماہ سے کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں کو گھروں میں قید کررکھا ہے جوکہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، عالمی برادری اپنا دوہرا معیار ترک کرے اور بھارت میں وادی کشمیرسمیت مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کورکوائے، بھارت متنازع قانون سازی کے تحت مسلمانوں پر ہندوتواکا نظریہ نافذ کرناچاہتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1