ضلعی انتظامیہ کا پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

     ضلعی انتظامیہ کا پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

  



 راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے بینظیر بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے باعث پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاقت باغ میں جلسے کو سیکورٹی تھریٹ قرار دیا ہے۔اس وجہ سے حساس اداروں کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ادھر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی تھریٹس موجود ہیں، اس لیے رسک نہیں لے سکتے۔

پیپلز پارٹی 

مزید : صفحہ اول


loading...