شریف فیملی حکمرانوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے،عظمیٰ بخاری

شریف فیملی حکمرانوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے،عظمیٰ بخاری

  



 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شریف خاندان پر تمام ریلو کٹے ملکر بھی ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ نوازشریف اور مریم نواز عمران خان کیلئے ڈراؤناخواب بن چکے ہیں۔چالیس ترجمانوں کا ٹولہ ہردوسرے دن بنی گالہ ہدایات لینے پہنچ جاتا ہے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہانوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت حکومت نے نہیں عدالت نے دی ہے۔مریم نواز بھی اس کٹھ پتلی حکومت سے بیرون ملک جانے کی اجازت طلب نہیں کرینگی۔کسی بھی بیٹی کووالد کی خدمات کرنے اور تیماداری کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ایک بیٹی کیلئے والد کی خدمات کرنا اولین فریضہ ہوتا ہے۔حکمران سیاسی دشمنی کی بجائے ذاتی دشمنی کو فروغ دینے کا سلسلہ بند کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...