اسددرانی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست، وزارت داخلہ سے جواب طلب

اسددرانی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست، وزارت داخلہ سے جواب طلب

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسددرانی کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کے درخواست پر وزا رت داخلہ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔سنگل بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد د ر ا نی کی جانب سے وکیل عمر فرخ آدم پیش ہوئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ ای سی ایل نام نہ نکالنے کاوزارت داخلہ کا31 ا کتوبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ اسد درانی نے کہاپروفیشنل کام اور فیملی سے ملنے کیلئے بیرون ملک جانا ہے،میں اور میری بیوی قابل فخر پاکستانی ہیں دوہری شہریت بھی نہیں رکھی، ای سی ایل میں نام رکھنا بلیک میل یا خاموش کرانے کی کوشش ہے،ملک کے لڑتا رہا ہوں ابھی بھی اپنی ایما نداری کا تحفظ کررہا ہوں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا وزارت داخلہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

اسد درانی درخواست

مزید : صفحہ اول