جشن بہاراں میں معیاری سہولیات فراہم کریں گے،مظفر خان

جشن بہاراں میں معیاری سہولیات فراہم کریں گے،مظفر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ہر سال کی طرح اپنے روایتی انداز میں جشن بہاراں کا انعقاد فروری میں کرے گا اور شہریان لاہور کیلئے جشن بہاراں کے تمام پروگرامات میں معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں سالانہ ہونے والی ''جشن بہاراں ''  کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں افسران نے ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کو گذشتہ جشن بہاراں میں ہونے والے تمام پروگرامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر جشن بہاراں میں ہونے والے 15 سے زائد پروگرامات  کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عامر ابراہیم، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر مدثر اعجاز، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر رابعہ ریاست، پبلک ریلیشن آفیسر نادیہ طفیل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔