اے سی ماڈل ٹاؤن کا دورہ کاچھامنڈی

  اے سی ماڈل ٹاؤن کا دورہ کاچھامنڈی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔منڈی میں شکایات رجسٹر، سٹاک، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی، مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کی چیکنگ کی گئی۔پیاز اور آلو کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ بھی کی گئی۔گراں فروشی پر بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔08 پھڑیوں کو گراں فروشی پر موقع پر گرفتار کروایا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1