جمہوریت کا درس دینے والے بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں، فیاض الحسن

جمہوریت کا درس دینے والے بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں، فیاض الحسن

  



لاہور(فلم رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ موروثی پارٹی کے علمبردار کی زبان سے جمہوریت کا لفظ اچھا نہیں لگتا، جمہوریت کا درس دینے سے پہلے بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی آمد پر مزدوروں کو پیسے دے کر لاہور لایا گیا، جن مزدوروں کو ورکرز کے طور پر لایا گیا انہیں معاوضہ بھی نہیں دیاگیا، آپ کی پارٹی کے بزرگوں نے آپ کو اٹھا کرلیڈر بنا دیا۔انہوں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ابو نے کہا میں نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گا پھر دنیا نے دیکھا، بلاول صاحب آپ زرداری گروپ کے چیف ایگزیکٹو ثابت ہوچکے، انہوں نے ماضی میں کرپشن کی۔صوبائی وزیر نے بھارت کے متنازع قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں، مودی حکومت انتہاپسند ہٹلر کی پالیسی پر گامزن ہے۔فیاض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ2020 میں اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل میں الیکشن ہوگا، حکومت کے لئے تمام ادارے قابل احترام ہیں، شہزاد اکبر بارہا کہہ چکے کہ پیسے ریکور کرنے ہیں اور کرکے رہیں گے، پی ٹی آئی ہرگز پرویزمشرف کی ترجمان نہیں ہے۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول