شفافالیکشن کیلئے جمہوری حکومت قائم کی جائے،رابعہ فاروقی

شفافالیکشن کیلئے جمہوری حکومت قائم کی جائے،رابعہ فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے ملک میں شفاف الیکشن کے انعقاد کے ذریعے جمہوری حکومت قائم کی جائے،نئے انتخابات کے انعقاد کامطالبہ اب ہرسطح پر کیا جارہا ہے ۔موجودہ زیراعظم سے تنگ آگئے ہیں اور وہ اب ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حقیقی جمہوری حکومت کی بحالی وقت کی ضرورت ہے، ملک میں حقیقی جمہوری نظام صرف اور صرف شفاف انتخاب کے ذریعہ ہی قائم ہوسکتا ہے،ا نہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت سے عوام تنگ آگئے ہیں ا ور وہ اب حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں،یہ تبدیلی اسی صورت ممکن ہے جب ملک میں عام انتخاب کا انعقاد کیا جائے، نئے انتخاب کے بغیر ملک میں شفاف جمہوری نظام قائم نہیں ہوسکتا، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے اور اب عوام مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے، ن لیگ کا دور ترقی اور خوشحالی کادور تھا۔
رابعہ فاروقی