ایسے فعل بھارت کا وطیرہ،وقت،شواہد ثابت کر چکے

ایسے فعل بھارت کا وطیرہ،وقت،شواہد ثابت کر چکے

  



جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے یہ تو بھارت کا وطیرہ رہا ہے وہ ا پنی ہر غلطی پر پاکستان کو ہی مورد الزام ٹھہراتا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کا واقعہ اس کی بڑی مثال ہے حالانکہ یہ گھناؤنا فعل اس نے اپنے ہی فو جیو ں سے انجام دلوایامگر اس کا الزام بھی پاکستان پر لگا چکا ہے مگر وقت اور شواہد نے ثابت کیا یہ گھناؤنا کام بھارت نے خودہی کیا تھا اور اب بھی اس نے خود مسلما نوں کیخلاف ایک بل پاس کیا اور اب جب اس بل کیخلاف بھارت میں ہونیوالے احتجاج کی وجہ سے بھارت ٹکڑے ٹکڑ ے ہونے جارہا ہے تو وہ اپنے ملک میں ہونیوالے مظاہروں کا بھی الزام پاکستان پر لگا کر جان چھڑانے کی کوشش کررہا ہے مگر بھارت کو متنا ز عہ بل بھی واپس لینا پڑے گا اور کشمیر سے اپنی قابض افواج کو بھی واپس بلانا ہو گا۔

فرید پراچہ

مزید : صفحہ اول