بھارت کی اپنی ہر غلطی پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا عادت

بھارت کی اپنی ہر غلطی پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا عادت

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمدنے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے بھارت میں اسلام دشمن قانون سا زی سے ثابت ہوگیا بھارت میں آر ایس ایس کا ایجنڈا نافذ ہو چکا ہے جس کا مقصد صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے، اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے بارے میں ایک جیسی پالیسی پر کاربند ہیں، مسلم حکمرانوں کی خود غرضی اور ابن الوقتی پر دکھ اور افسوس ہے۔ اس مشکل کی گھڑی میں بھی کچھ مسلم ممالک صرف اپنے ذاتی مفادات، کرسی اور اقتدار کے حصول کیلئے مغرب کے اسیر بنے ہوئے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کی چالوں کا اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے، بھارت نے اپنی ہر غلطی کا الزام پاکستان پر لگانا اپنی عادت ہی بنا لی ہے، بھارتی جارحانہ روئیے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

حافظ حسین

مزید : صفحہ اول