پاکستان بھارتی الزام تراشیوں دھمکیوں کا جواب دے

پاکستان بھارتی الزام تراشیوں دھمکیوں کا جواب دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت بھارت کی حرکتوں کو دنیا بھر کے سامنے لیکر آئے اور اس کے مذموم عزائم کے بارے میں دنیا کو بتائے بھارتی دھمکیوں کو ہر سطح پر موثر طریقے سے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، بھارت اپنی ہر غلطی کو پاکستان پر ڈال کر الٹا پاکستان کو ہی دھمکیاں دیتا ہے جو کسی بھی طرح سے اچھی بات نہیں ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بھارت کا پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا کسی بھی طرح سے اچھی بات نہیں ہے، نہ ہی بھارتی دھمکیوں سے پاکستا ن کو ڈرنے کی ضرروت ہے البتہ بہتر حکمت عملی سے سفارتی سطح پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔
طلال چودھری

مزید :

صفحہ اول -