رمضان شوگر ملز،آشیانہ اقبال ریفرنسز کی سماعت 7جنوری تک کیلئے ملتوی

رمضان شوگر ملز،آشیانہ اقبال ریفرنسز کی سماعت 7جنوری تک کیلئے ملتوی

  



 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور کی احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس اورآشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 7جنوری پر ملتوی کر دی،عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی آئندہ تاریخ سماعت تک توسیع کردی،جبکہ شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔آشیانہ اقبال اوررمضان شوگر ملزکیس میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے، رمضان شوگر ملز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پرحمزہ شہبازکو سکیورٹی حصارمیں عدالت لایا گیا۔ عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملزکیس کی سماعت 07جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

رمضان شوگر ملز

مزید : صفحہ آخر