سروسز ہسپتال کی تعمیر و مرمت،پرانی پائپ لائنز کی تبدیلی شروع

  سروسز ہسپتال کی تعمیر و مرمت،پرانی پائپ لائنز کی تبدیلی شروع

  



لاہور (جاویداقبال)سروسز ہسپتال میں ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کردیا گیا، سیوریج اور واٹر سپلائی کی سالہا سال پرانی پائپ لائنز کی تبدیلی شروع کردی گئی جبکہ زیر زمین بچھائی گئی کیبلز کے نظام کو بھی محفوظ کیا جارہا ہے لانڈری کے قریب آئے روز پھٹ جانے والے زیر زمین پائپس لائنز کو بھی تبدیل کیا گیا ہے زیرزمین کیبلز کو محفوظ کرنے کے لیے کنکریٹ کی چھت ڈالی گئی ہے جاری ترقیاتی کاموں کا ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد جمن نے اچانک معائنہ کیا انہوں نے کام کی صحت کا جائزہ لیا معیار کو بھی پرکھا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس نے کہا کہ کام صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد پرنسپل پروفیسر محمود ایاز کی ہدایات کی روشنی میں شروع کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ڈاکٹر سلیم شہزاد نے کہا کہ ہسپتال کے اندر زیر زمین سیوریج اور واٹر سپلائی کی تمام لائنیں تبدیل کی جائینگی جس کا آغاز وی وی آئی پی بلاک کے باہر سے اور لانڈری کے قریب سے کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ وہ علاقہ ہے جو سالہا سال سے نظرانداز تھا یہاں آئے روز پانی کے پائپ ٹوٹ جانے سے لانڈری سمیت پورا علاقہ زیر آب آ جاتا تھا ہم نے اس پورے علاقے میں نئی پائپ لائنز بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے سب سے بڑی بات یہ کہ زیر زمین پورے ہسپتال کا کیبل نیٹ ورک موجود ہے جس کو بچانے کیلئے زمین کے اوپر کنکریٹ کی مضبوط چھت ڈالی جارہی ہے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آئندہ کبھی اگر کسی جگہ سے کیبل کو درست کرنے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے تو اس کو توڑتے وقت نقصان نہیں ہوگا،انہوں کہا کہ ہسپتال کے فرنٹ جہاں کئی سالوں سے رنگ و روغن نہیں کیا گیا اس فرنٹ کو ہسپتال کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ازسرنو تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جارہا ہے بیسمنٹ جہاں تمام سٹورز واقع ہیں سیسے کا بوسیدہ سیوریج سسٹم درست کرنے کا کام بھی جلد شروع ہوجائے گا ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر چیمہ نے کہا کہ ہسپتال میں اندھیرے ختم کرنے کا عملی آغاز ہوچکا واڈو برآمدوں اور فرنٹ گیٹ پر لائٹس لگا دی گئی ہیں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے جس کے لیے ہسپتال کو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ہر مریض چونکہ ہمارے لئے وی وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے اس کے آپریشن مفت کے جارہے ہیں اس کے لیے کوئی نیا بجٹ حاصل نہیں کیا گیا نہ حکومت سے فنڈز لیے گئے ہیں پرانے بجٹ میں رہتے ہوئے ہر مریض کوپر دولت مختص کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آپریشن رومز کے باہرسے مافیا کا خاتمہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں سروسز ہسپتال صوبے کا ایک ماڈل مرکزصحت بند کر سامنے آئے گا۔

سروسز ہسپتال

مزید : صفحہ آخر


loading...