سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کیخلاف رٹ درخواست پرحکومت سے جواب طلب

  سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کیخلاف رٹ درخواست پرحکومت سے جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ درخواست پرحکومت سے 15 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔مقامی شہری شہری محمد حسنین کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے قانون کے برعکس یکم جنوری 2017 ء سے 31 دسمبر 2019 ء تک ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن کیا ہے۔حکومت نے 26 نومبر کو تفریحی ٹیکس میں چھوٹ دینے کا یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔تفریحی ٹیکس رولز مجریہ 1958 ء کے تحت حکومت گزشتہ دور کا ٹیکس معاف نہیں کر سکتی۔زندگی کی تعیشات پر ٹیکس معاف نہیں کیا جا سکتا۔حکومت نے تفریحی ٹیکس معاف کرکے قانون سے تجاوز کیا ہے۔حکومت کا یہ اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

ٹیکس چھوٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...