اضافی فیسوں کی وصولی روکنے کے احکامات پر عمل نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری

اضافی فیسوں کی وصولی روکنے کے احکامات پر عمل نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولز کی اضافی فیسوں کی وصولی روکنے کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اضافی فیسیں وصول کی جا رہی ہیں اوراضافی فیسیں ادا نہ کرنے والے بچوں کو پریشان کیا جا رہا ہے انہیں کلاس رومز سے نکا ل دیا جاتا ہے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھی عدالتی احکامات پر عمل کرنے کے معاملے خاموش تماشائی بنی ہوئی، عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے، حکومت کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے اور ذمہ دارتعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

اضافی فیسیں

مزید : صفحہ آخر