پیرا گون ریفرنس، وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ، جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری طلب

پیرا گون ریفرنس، وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ، جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)حتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ اور جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کو طلب کر لیا ہے،خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا. دونوں بھائیوں کیخلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے. خواجہ برادران کی سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی وجہ سے ان کے وکیل اشتر اوصاف علی احتساب عدالت پیش نہ ہوسکے۔ ریفرنس پر مزید سماعت 6 جنوری کو ہوگی۔

پیراگون ریفرنس

مزید : صفحہ آخر