پی آئی سی حملہ کیس، گرفتار 25 ملزم وکلاء کا مزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

پی آئی سی حملہ کیس، گرفتار 25 ملزم وکلاء کا مزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار 25 ملزم وکلاء کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈجیل بھیج دیا، جس کے بعدجوڈیشل ریمانڈ پرجیل جانے والے وکلاء کی طرف سے ضمانت کی درخواستیں دائرکردی گئیں۔پولیس نے گرفتار ملزم وکلاء کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 25 وکلاء کے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرائے گئے،فرانزک لیباٹری کی رپورٹ آنے میں ابھی وقت درکار ہے،انہوں نے ملزموں کے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزمان کے وکلا ء نے کہا کہ وکلا 10 دن سے پولیس کی حراست میں ہیں، اگر پولیس نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا تھا تو دوران حراست کرا لیتے،جس پر عدالت نے 25ملزم وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا،جوڈیشل ریمانڈ پرجیل جانے والے وکلاء نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

ریمانڈ

مزید : صفحہ آخر