سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں بھارت کے متنازعہ شہریت ترمیمی بل کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں بھارت کے متنازعہ شہریت ترمیمی بل کیخلاف ...

  



اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت کے متنازعہ شہریت بل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔بار کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار اور تمام ممبران کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کی شدید مذمت کی گئی ہے،اعلامیہ کے مطابق اس قانون سے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم پناہ گزینوں کوتو بھارتی شہریت دی جا سکتی ہے،واضح طور پر مذہبی بنیادوں پر امتیازی قانون ہے،قرار دادمیں کہا گیا ہے کہ یہ قانون مذہبی بنیادوں پر انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،دنیا کا کوئی بھی مذہب مذہبی بنیاد پر امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیتا،ایسا قانون خود بھارت کی سالمیت کو لے ڈوبے گا،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھارت سے ظالمانہ اقدامات روکنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

مذمتی قرارداد

مزید : صفحہ آخر


loading...