تحریک انصافنے ملک کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا

  تحریک انصافنے ملک کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء چوہدری سجاد ندیم عرف پپا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصا ف نے ملک کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے،معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں پچھلے حکمرانوں کی لوٹ مار کی پاداش میں ان کے قرضے اتار نے میں مصروف ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مودی کا ہندواتا ایجنڈا خطے کے لیئے خطرناک ہے۔

،سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ یا کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیئے افواج پاکستان اور پوری قوم تیار ہے۔نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،افواج پاکستان کی قربانیوں سے آج ملک میں امن ہے۔،انہوں نے کہا کہ کشمیری استقامت کے ساتھ مووی ہتھکنڈوں کے سامنے ڈٹے کھڑے ہیں،کشمیر سے آسام تک اب بھارتی مظالم کا پردہ چاک ہو رہا ہے،مودی ایجنڈے کے تحت ہونے والی حالیہ قانون سازی سے عالمی برادری متحرک ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4