وفاقی حکومت کااحساس پروگرام قابل تعریف ہے،خدیجہ فاروقی

    وفاقی حکومت کااحساس پروگرام قابل تعریف ہے،خدیجہ فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے وزیراعظم کی طرف سے معیشت میں بہتری کے نتائج مستحق افراد کو پہنچانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت نادار و مستحق افراد کو نادار اور مستحق افراد کو راشن کی خریداری کیلئے ضروری نقد رقم فراہم کی جائے گی تاکہ نادار اور مستحق افراد اپنی گذر اوقات احسن طریقہ سے کرکے معاشرہ کا مفید حصہ بن سکیں۔

مستحق اور نادار افرادتک رقم کی ادائیگی شفاف طریقہ سے کی جائے گی اور اس سلسلہ میں وزیراعظم کی ہدایت پر فوری طور پر اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں شعبہ خواتین کی عہدیداران و کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو کم از کم آٹے کا20کلو کا تھیلہ، 3کلو چینی اور 5کلو گھی دستیاب ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے بعد اب عوام کی خدمت کرے گی اور عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔