کشمیرمیں مظالم پر عا لمی برادری کی خامو شی قا بل مذ مت ہے،اعظم نعیمی
لاہور (سٹی رپورٹر)محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہا ہے کہ کشمیر مظالم پر عا لمی دنیا کی خامو شی قا بل مذ مت ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مسلسل بے حسی انکے دوہرے معیار کی عکاس ہے،بھارت بغل میں چھری اورمنہ میں رام والا رویہ ترک کرکے کشمیر ی عوام کو آزادی دے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کو حق خود ارادیت اور استصواب رائے کا حق تسلیم کرنے کے باوجود اپنے وعدے سے منحرف ہو چکا ہے اور الٹاکشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھارہا ہے،اقوام عالم کو کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار کشمیر میں انسانی قتل عام کے خلاف کیوں خاموش ہیں۔
جہاں دن رات بھارتی افواج ان کا قتل عام کررہی ہے۔ بھارت نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک بے گناہ کشمیری عوام کا بے دریغ خون بہایا ہے جبکہ کشمیری عوام اپنے حق رائے دہی اور کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں،پوری بے غیرتی کی تصویر بن کر کشمیری عوام پر ظلم و ستم دیکھ ر ہی ہے۔