ورلڈ پاسبان ختم نبو ت کا متنازعہ بھارتی بل کے خلاف مظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبو ت کا متنازعہ بھارتی بل کے خلاف مظاہرہ

  



لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے لاہوراخبار مارکیٹ کے باہر سرکلر روڈ پربھارت کے مسلم مخالف متنازعہ شہریت بل کیخلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اورکنٹرول لائن ایل او سی پرآئے روز بھارتی فائرنگ،مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیواوربھارتی مسلم مخالف بل کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اظہار مذمت کے طورپر بھارتی پرچم نظرآتش کیا مظاہرین نے ایک بڑے بینرکے ساتھ مختلف کتبے بھی اُٹھارکھے تھے جن پردہشتگردنرندرمودی اوربھارت کیخلاف نعرے درج تھے اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدورلڈ پاسبان علامہ محمدممتازاعوان،شیخ محمدنعیم بادشاہ،محمدریاض چوہدری،مولانا محمدحنیف حقانی،سیدانشاء اللہ شاہ کشمیری،محمدشکیل بھٹی،اقبال مغل،پیرایس اے جعفری،چوہدری محمدظفر ونڈرا،حافظ محمد یعقوب شاہ اوراکبرعلی نے بھارت کے مسلم دشمن اقدامات پر سخت احتجاج کیا۔

اورکہاکہ نرندر مودی کے انتہاپسندانہ اقدامات بھارت لے ڈوبیں گے اوربھارت بھی ثابت سویت یونین روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوگا۔بھارت میں پُرتشدت مظاہرے نرندرمودی پرعدم اعتمادہیں مقررین نے بھارتی دہشتگردی پر عالمی اداروں کی خاموشی کو انتہائی مجرمانہ فیل قراردیا اورکہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیرمیں مسلمانوں کے قتل عام اورانڈین مسلمانوں سے نارواسلوک پر عالمی اداروں کی خاموشی انکے دوہرے معیار کا واضع ثبوت ہے۔بھارت کو دہشتگردی ومظالم سے نہ روکا علاقے کاامن محض خواب بن کررہ جائے گا۔اورجسکی تمام ترذمہ داری ان عالمی اداروں پر ہی عائدہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4