پاکستان میں 20سال بعد سورج گرہن جمعرات کو نظر آئیگا

  پاکستان میں 20سال بعد سورج گرہن جمعرات کو نظر آئیگا

  



لاہور(سٹاف رپورٹرپاکستان میں 20 سال بعدسورج گرہن جمعرات کونظرآئیگا۔رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گاپاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان میں یہ تاریخی موقع 20 سال بعد آرہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں سورج گرہن 1999 میں دیکھا گیا تھا۔26 دسمبر کو پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز صبح ساڑھے 7 بجے سے ہوگا اور 8 بج کر 37 منٹ پریہ اپنے عروج پرہوگا، اس دوران ہرسمت تاریکی چھا جائے گی جبکہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر یہ مکمل طور پر یہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔میٹروکوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سورج گرہن کی جانب براہ راست نہ دیکھیں، اس سے اندھے پن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا بینائی کو شدید نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

سورج گرہن

مزید : صفحہ آخر


loading...