حکومت اوور سیز پاکستانیوں کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے،پرویز الٰہی

 حکومت اوور سیز پاکستانیوں کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے،پرویز الٰہی

  



لاہور (جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملکی حالات سیاسی جماعتوں کے فہم و فراست پر مبنی کردار کے متقاضی ہیں،جبکہ اوورسیز پاکستانی ملک کیلئے عظیم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ (ق)سپین کے صدر چوہدری عبدالغفار مرانہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چوہدری طاہر الزمان، چوہدری ولید اعظم، چوہدری حیدر علی شریک تھے۔ اس موقع پر پارٹی امور اور قومی معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کیلئے عظیم خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات سیاسی جماعتوں کے فہم و فراست پر مبنی کردار کے متقاضی ہیں جبکہ اتحادی حکومت احسن انداز سے ملکی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

 پرویزالٰہی

مزید : صفحہ آخر


loading...