ہمارا دین زبردستی کسی کا مذہب تبدیل کرنے  کی اجازت نہیں دیتا، نورالحق قادری 

    ہمارا دین زبردستی کسی کا مذہب تبدیل کرنے  کی اجازت نہیں دیتا، نورالحق ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہمارا دین کسی کا  مذہب زبردستی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان میں اس حوالے سے زیروٹالرنس ہے، یہ ہمارے لئے قابل برداشت نہیں کیونکہ یہ ہمارے مذہب کیلئے قابل برداشت ہے، پرانے قاہرہ اور پرانے مصر میں مسجدوں کے ساتھ بنے گرجے اورکلیسے ہمارے لئے شرم کی بات نہیں بلکہ فخر کی بات ہے۔پیر کو ایوان صدر میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ہمارا دین کسی کا زبردستی مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان میں اس حوالے سے زیروٹالرنس ہے، یہ ہمارے لئے قابل برداشت نہیں کیونکہ یہ ہمارے مذہب کیلئے قابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانے قاہرہ اور پرانے مصر میں مسجدوں کے ساتھ بنے گرجے اورکلیسے ہمارے لئے شرم کی بات نہیں بلکہ فخر کی بات ہے، بحیثیت مسلمان ہمارے لئے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے معروضی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کی مذہبی اقلیت کیلئے اپنے ملک کے دروازے کھولنا وہ بھی بغیر ویزہ بغیر پاسپورٹ اور روزانہ پانچ ہزار لوگوں کو بغیر دستاویز ملک میں آنے کی اجازت دینا ایسی مذہبی رواداری کی مثال اس دور جدید میں پہلے نہیں ملتی۔  

نورالحق قادری 

مزید : صفحہ آخر


loading...