پاکستان کی مخالفت مسترد، منی میں خیموں کی تعمیر شروع، سی او ر ڈی کیٹگری میں 3منزلہ بنکر بیڈ بنیں گے 

    پاکستان کی مخالفت مسترد، منی میں خیموں کی تعمیر شروع، سی او ر ڈی کیٹگری ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2020ء منیٰ میں خیموں کی تعمیر شروع،سی اور ڈی کیٹگری میں 3منزلہ کے بنکر بیڈ بنیں گے، بنکر بیڈ نہ بنائے جائیں پاکستان کا مطالبہ،سعودی وزارت الحج نے مسترد کر دیا،ڈی کیٹگری میں بنکر بیڈ بننا شروع ہو گئے، بڑی مارکی میں بنکر بیڈ بنیں گے،نماز اور کھانے کی جگہ دی جائے گی،کولنگ کا مسئلہ نہیں ہو گا،حج2020ء میں ڈی کیٹگری میں سو فیصد بنکر ہوں گے،پاکستان گزشتہ سالوں سے 80فیصد مکتب ڈی کیٹگری میں لے رہا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ایم او یو سائن کرتے وقت سعودی حکومت سے حج2019ء میں بنکر بیڈ سے پیدا ہونے والے مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے بنکر بیڈ نہ لگانے کی درخواست کی تھی جسے سعودی وزارت الحج منیٰ میں جگہ کی کمی کو جواز بنا کر مسترد کر دیا ہے اور یقین دلایا کہ کھانے سمیت نماز اور کولنگ کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے۔

 بنکر بیڈ

مزید : صفحہ آخر