معلمین کے ادارے ختم کیے جانے  کی خبریں بے بنیاد،سعودی عرب

   معلمین کے ادارے ختم کیے جانے  کی خبریں بے بنیاد،سعودی عرب

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وزارت حج و عمرہ کے مطابق معلمین (بیرون ملک سے آنے والوں کو حج کرانے)کے ادارے ختم کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ قومی تبدیلی پروگرام کے تحت معلمین کے ادارے ختم کیے جانے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔مکہ اخبار کے مطابق وزارت حج و محنت کے ماتحت وژن ادارے کے کمانڈر محمد اسماعیل نے بتایا ہے کہ ’وزارت، معلمین کے اداروں کو ختم نہیں کررہی بلکہ انہیں جدید طرز کی معیاری کمپنیوں میں منتقل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے‘۔ وزارت چاہتی ہے کہ معلمین کے ادارے کمپنیوں میں تبدیل ہوں۔ انتظامی امور میں جدید طریقے اختیار کریں۔ زائرین کے ساتھ ان کے معاملات شفاف اور باعث اطمینان ہوں۔‘محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’بیرون مملکت سے حج پر آنے والوں کو مختلف خدمات فراہم کرنے والوں کا نظام تبدیل کیاجارہا ہے۔ 

ادارے

مزید : صفحہ آخر