آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، میاں جاوید لطیف کی ساتھیوں سمیت نیب میں پیشی
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما میاں جاوید لطیف نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پانچ ساتھیوں سمیت نیب میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔ لیگی رہنما سے تفتیشی ٹیم نے اڑھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔میاں جاوید لطیف اپنے ساتھیوں انور لطیف، اختر لطیف، منور لطیف، امجد لطیف اور احسن جاوید کے ہمراہ نیب میں پیش ہوئے۔ نیب نے مختلف جائیدادوں کی خریداری کے ذرائع مانگے۔میاں جاوید لطیف کے 1 کنال کے ڈیرے اور 2 کنال کے گھر کی خریداری کے ذرائع بھی پوچھے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے میاں فلور ملز، نیو میاں فلور ملز، میاں لطیف پیپر ملز، میاں بلڈرز اور دو اینٹوں کے بھٹوں کی سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی طلب کیں۔ نیب نے میاں جاوید لطیف اور ان کے ساتھیوں کو سوالنامہ بھی دیا ہے۔
میاں جاوید لطیف