اسد قیصر کی چیئرمین سعودی شوری کونسل سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال 

 اسد قیصر کی چیئرمین سعودی شوری کونسل سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال 

  



ریاض(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سعودی شوری کونسل سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کا پارلیمانی وفد بھی ملاقات میں شامل تھا۔ قومی اسمبلی اور سعودی شوریٰ کونسل کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں امت مسلمہ سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔ چیئر مین سعودی شوریٰ کونسل نے کہاکہ مغربی دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے امت مسلمہ کے صفوں میں اتحاد ضروری ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ مسلم ممالک کو خطے میں مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئے۔اسپیکر اسد قیصر نے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و ستم سے آگاہ کیا۔ اسد قیصر نے کہاکہ ہندوستانی حکومت کے فیصلوں سے ہندوستان میں اقلیتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل اور مغرب میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ھوے رجحان سے نبٹنے  کے لئے موثر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر


loading...