مسجد الحرام کے دروازوں کی روشن اور واضح رنگوں سے نئی نمبرنگ شروع

  مسجد الحرام کے دروازوں کی روشن اور واضح رنگوں سے نئی نمبرنگ شروع

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) مسجد الحرام کے دروازوں پرنئی نمبرنگ،مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق مسجد کے دروازوں کی روشن اور واضح رنگوں سے نئی نمبرنگ شروع کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ زائرین کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کنگ فہد والے توسیعی حصے کے گیٹ 79سے روشن اور واضح رنگوں سے نمبرنگ کا تجربہ شروع کیا ہے۔ اس تجربے کا کاجائزہ لیا جارہا ہے۔ کامیابی کی صورت میں مسجد الحرام کے تمام دروازوں کی روشن رنگوں سے نمبرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔روشن اور واضح رنگوں سے حرم شریف کے دروازوں کی نمبرنگ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کی جارہی ہے۔ حرم شریف کے دروازوں کی قدیم نمبرنگ زائرین کو واضح نظر نہیں آتی تھی۔ نئی نمبرنگ واضح ہے۔نمبر دائیں سے بائیں کی جانب تحریر کیے جا رہے ہیں۔ اسے رات اور دن دونوں وقت میں آسانی سے پڑھا جاسکے گا۔ زائرین کافی فاصلے سے کسی بھی دروازے کا نمبر آسانی سے دیکھ سکیں گے۔

نئی نمبرنگ

مزید : صفحہ آخر