احسن اقبال کی فرنٹ مین کمپنی کی فہرست جلد سامنے لاؤں گا،فیصل واوڈا 

    احسن اقبال کی فرنٹ مین کمپنی کی فہرست جلد سامنے لاؤں گا،فیصل واوڈا 

  



کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں احسن اقبال کی فرنٹ مین کمپنی اور رشتے داروں کی فہرست جلد سامنے لاؤں گا،جن کی لوٹ مار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، ایسے لوگوں کو کم سے کم 3دن لٹکانا چاہیے۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں  وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ احسن اقبال عرف ارسطو نواز شریف سے بھی بڑا ڈاکو ہے، اسے سب سے پہلے پکڑنا چاہیے تھا،میں اس کی فرنٹ مین کمپنی اور رشتے داروں کی فہرست جلد سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لوٹ مار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، ایسے لوگوں کو کم سے کم 3دن لٹکانا چاہیے۔ 

فیصل واوڈا 

مزید : صفحہ آخر