اسلام دوسرے مذاہب سے ہم آہنگی کادرس دیتا ہے، عارف علوی

   اسلام دوسرے مذاہب سے ہم آہنگی کادرس دیتا ہے، عارف علوی

  



 اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دیتا ہوں،حضرت عیسیٰ نے محبت کا پیغام پھیلایا،حضوراکرمؐ نے بھی دوسرے مذاہب کے لئے برداشت کا درس دیا  ،اسلامی تاریخ میں ہی دوسرے مذاہب سے معاہدے کیے گئے، اسلام  دوسرے مذاہب سے ہم آہنگی کادرس دیتا ہے،پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،پاکستان میں اقلیتوں سے اچھے سلوک کی ضمانت میں دیتا ہوں ،صدر ڈاکٹر عارف علوی نے  مسیحی مذہب کے پیشواؤں سے مل کر   کرسمس کا کیک  بھی کاٹا۔ پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے ایوان صدر میں کرسمس کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دیتا ہوں،حضرت عیسیٰ ؑنے محبت کا پیغام پھیلایا،حضوراکرم ؐنے دوسرے مذاہب کے لئے برداشت کا درس دیا ہے،اسلامی تاریخ میں دوسرے مذاہب سے معاہدے کیے گئے، اسلام  دوسرے مذاہب سے ہم آہنگی کادرس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایوان صدر میں ایسی تقریبات پر بہت خوشی ہوتی ہے،پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،پاکستان میں اقلیتوں سے اچھے سلوک کی ضمانت میں دیتا ہوں ،صدر ڈاکٹر عارف علوی نے  مسیحی مذہب کے پیشواؤں سے مل کر کرسمس کیک  بھی کاٹا۔

عارف علوی

مزید : صفحہ آخر


loading...