ریلوے کاکرسمس اورقائد اعظمؒ ڈے  پر راولپنڈی، کراچی کے درمیان  خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

     ریلوے کاکرسمس اورقائد اعظمؒ ڈے  پر راولپنڈی، کراچی کے درمیان  خصوصی ...

  



لاہور(این این آئی) محکمہ ریلوے نے کرسمس اور قائد اعظم ڈے پرراولپنڈی اورکراچی کے درمیان خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشیدنے اپنے ویڈیو بیان میں بتایاکہ خصوصی ٹرین25دسمبر کو صبح دس بجے راولپنڈی سے روانہ ہو گی جس میں مسیحی بھائیوں کو ٹکٹ پر 20فیصد رعایت دی جائے گی۔مذکورہ خصوصی ٹرین26دسمبر کوشام ساڑھے چھ بجے کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ شاہراہوں پرشدید دھند کی وجہ سے کیاگیا ہے۔ 

ٹرین

مزید : صفحہ آخر