اسلام آباد ہائی کورٹ نے سردیوں   کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  اسلام آباد ہائی کورٹ نے سردیوں   کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  



  اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی سردیوں کی تعطیلات میں ڈیوٹی پر ہونگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹی پر ہونگے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب دو جنوری سے 10 جنوری تک چھٹی پر ہونگے، جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز 24 دسمبر سے 28 دسمبر تک چھٹی پر ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس فیض احمد جندران یکم جنوری سے 10 جنوری تک چھٹی پر ہونگے، سردیوں کی تعطیلات میں صرف ارجنٹ کیسسز سنیں جائیں گے، دوران تعطیلات صرف ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کیمطابق سردیوں کی تعطیلات میں ہائی رجسٹری درخواستیں موصول کرنے کے لیے کھلی رہیگی، سردیوں کی تعطیلات کی وجہ سے عدالتی اوقات بھی تبدیل کر دیئے گئے،دوران تعطیلات پیر تا جمعرات عدالتی اوقات 9:30 تا 1:30 رہیگی جبکہ بروز جمعہ عدالت اوقات صبح 9 سے 12:30 تک ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ

مزید : صفحہ آخر